بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد نو ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اٹھارہ، کراچی بائیس، پشاور بارہ، کوئٹہ اور مری چھ اور گلگت چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں سرد اور خشک موسم کی توقع ہے جبکہ جموں میں خشک، لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چودہ، لیہہ منفی دو، پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ پانچ اور اننت ناگ چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button