بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کچھی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 26 اکتوبر کو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم پھینکا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کو شیشے ٹوٹ گئے البتہ پولیس اسٹیشن کے اندر موجود اہلکار محفوظ رہے۔

تاہم دھماکے سے پولیس اہلکار عابد حسین سولنگی شدید زخمی ہوگیا جسے ڈھاڑ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا لیکن اسی دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بعد ازاں ڈیرہ مراد جمالی کی پولیس لائنز میں شہید پولیس اہلکار عابد حسین سولنگی کی نماز جناہ ادا کی گئی جہاں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Back to top button