بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئے. اس موقع پر پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر, سیکریٹری جنرل حیدر حسین, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان, ممبران اولمپیئن ناصر علی, اولمپیئن رحیم خان, انٹرنیشنل لئیق احمد لاشاری بھی موجود تھے.

پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا سیلکشن کرتے ہوئے سلطان ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ,ملائشیا میں شرکت کیلئے عبداللہ اشتیاق(گول کیپر), اکمل حسین(گول کیپر), ایم عبداللہ, سفیان, ارباز احمد, عقیل, احتشام, عمر بھٹہ(کپتان), مرتضی یعقوب, رانا عبدالوحید, رومان خان,  حنان شاہد, جنید منظور, ارشد لیاقت, افراز, شاہزیب خان, اسامہ بشیر, ایم عمران جبکہ اسٹینڈ بائے پلیئرز میں وقار, عبداللہ شیخ, ابوزر, ایم عماد, عبدالوہاب اور سعد شفیق کو منتخب کیا ہے.

واضع رہے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ایپوہ ، ملائشیا میں یکم تا 10 نومبر کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں.

Back to top button