بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مستونگ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 3 اہلکار  زخمی ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی آپریشن کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے اور اس دوران 3 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود  برآمد ہوا، مبینہ دہشت گرد زائرین اور فورسز  پرحملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Back to top button