بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں انٹرنیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ستارہ ء امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام ضلع خوشاب میں 13اکتوبر انٹرنیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا ۔لوگوں میں آگاہی کے لئے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ،پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کے باہمی تعاون سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جو ریسکیو آفس سے شروع ہو کر نیو لاری اڈہ سے ہوتی ہوئی ریسکیو آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرے کو کم کرنے کا بین الاقوامی ڈزاسٹر ڈے ایک موقع ہے کہ زندگی، معاش اور صحت میں تباہی کے خطرات،درختوں کی کٹائی اور نقصانات کو کم کرنے کی طرف پیش رفت کو تسلیم کیا جائے انٹرنیشنل 2021 ایڈیشن ”ترقی پذیر ممالک کے لیے بین الاقوامی تعاون پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ ان کی تباہی کے خطرے اور تباہی کے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ اگلے دس سالوں میں آب و ہوا پر حقیقی کارروائی کے بغیر، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے شدید موسمی واقعات بہت زیادہ ہوں گے ۔قدرتی آفات کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتی ہیں۔ قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ درختوں کی کٹائی سے گریز کیا جائے اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ قدرتی آفات و سانحات کو روکا نہیں جاسکتا مگر ان سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کے ساتھ بروقت طبی امداد کی فراہمی کی تربیت حاصل کرنا سب پر لازم ہے۔ انجینئر حافظ عبدالرشید نے مزید کہا کہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈر ایٹ ایوری ہوم ہونا بے حد ضروری ہے تاکہ کسی بھی سانحہ یا آفات کی صورت میں وہ اپنے اہل و عیال کے ہمراہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو کی قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

Back to top button