بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

، لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان کے ارادوں کا پتا ہے اور ہم پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا اگر پی ٹی آئی جمہوری اور قانونی طریقے سے احتجاج کرنا چاہتی ہے یا دھرنا دینا چاہتی ہے تو ہم انہیں سہولت بھی دیں گے اور اجازت بھی دیں گے لیکن اگر وہ اسلام آباد کی طرف چڑھائی کرنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں روکیں گے اور اس انداز میں روکیں گے کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کرے پھر دیکھے ہم کیا کرتے ہیں، ہمیں عمران خان کے ارادوں کا پتا ہے، لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرح گوگی عمران خان کی فرنٹ مین تھی، کسی کو چور اور کسی کو ڈاکو کہا گیا اور اپنا کردار فرح گوگی ہے، عمران خان کسی بھی طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے مستقبل کے لیے اس فتنے کی سرکوبی ضروری ہے۔

سائفر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پوری خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق کر دیا، کیا اس کے بعد کوئی سفیر آپ کے ملک کو سائفر بھیجے گا، ایک جھوٹا بیانیہ گھڑنے کے لیے قوم کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، عمران خان نے اتنا نقصان پہنچایا کہ اس کے اثر کو کئی دہائیوں تک برداشت کرنا پڑے گا۔

Back to top button