بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف ڈریکونین قانون ہے، چیف جسٹس

  چیف جسٹس پاکستان نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کےخلاف درخواست پر سماعت  کی۔

دورانِ  سماعت  چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف ڈریکونین قانون ہے، ہم موجودہ کیس کومحتاط ہوکر سنیں گے، کیس کو تفصیل سے سنیں گے۔

وکیل وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ فیصل واوڈا نے 2018  میں الیکشن لڑا، 2 سال بعد ان کی غلط بیان حلفی پر نااہلی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر ہوئی۔

اس  پر چیف جسٹس نے کہا  کہ الیکشن کمیشن کو غلط بیان حلفی پر تحقیقات کا اختیار ہے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کا تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم قرار دے بھی دے تو حقائق تو وہی رہیں گے، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈاکیس میں حقائق کادرست جائزہ لیاہے، اس کیس میں سوال بس یہ ہے کہ الیکشن کمیشن تاحیات نا اہلی کا حکم  دے سکتا ہے یا نہیں۔بعد ازاں عدالت  نے کیس کی سماعت  6  اکتوبر تک  ملتوی کردی۔

Back to top button