بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سیلاب متاثرین کیلئے دوستانہ کرکٹ میچ، قمر زمان کائرہ کی آر آئی یو جے کو مبارکباد

وزیراعظم کے ایڈوائزر برائے امور کشمیر چودھری قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ آج بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، 4 کروڑ کے قریب سپر فیلڈ کی آفت سے تباہ ہو گئے ہیں، دوسروں کے لیے خوراک پیدا کرنے والا کسان کاشتکار اور ہاری سیلابوں سے بد حال ہو گیا ہے، انسانیت کو بچانے کے لیے سب کو آگے آنا چاہیے اور اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں، عورتوں بچوں اور بزرگوں کو بچانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، وہ سیلاب متاثرین کے لیے میڈیا 11 اور آئی سی سی اے کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کی تقریب جو ر اولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور تنویر ایسوسی ایٹ نے میوزیم کرکٹ گراؤنڈ فیصل ٹاؤن میں منعقد کی تھی،خطاب کر رہے تھے

انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر شکیل احمد، صدیق ا نظر، طارق عثمانی، جمیل مرزا، فرحت فاطمہ، مدثر الیاس کیانی، فرخ نواز بھٹی اور پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی، سید تنویر حسین شاہ، احمد یار خان، اجہ عدنان،محمد مبین شاہد راجہ کو سیلاب متاثرین کے لیے اتنی بڑی تقریب کاانعقاد کرنے پر مبارکباد دی قمر زمان کائرہ نے کہا سیلاب متاثرین کیلئے حکومتی سطح پرسماج کے تمام طبقات کی طرف سے امداد اکھٹی کرنا اور حقداران تک پہنچانا بہت بڑا نیکی کا کام ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے آر آئی یو جے اور راولپنڈی اسلام آباد کی پوری صحافتی برادری کو جذبہ خیر سگالی کے تحت آگے بڑھ کر سیلاب سے متاثرہ بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرنے پر انہیں مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں اس بربادی اور تباہی سے ترقی کا راستہ نکالیں گے اور انشاء اللہ جلد ہی متاثرہ فیملیاں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں گی۔

پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات میں جس پر سب سے زیادہ زور دیا گیا وہ فلاح انسانیت اور مصیبت میں ایک دوسرے کے کام آنا ہے۔ملک پاکستان جن شدید مشکلات کا شکار ہے خصوصاً جو سیلاب زدگان ہیں۔ہم سب پر فرض ہے کہ ان کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ ان کی زندگی کے معاملات جلد بحال ہوسکیں۔آج کے اس میچ کا مقصد و مدعا بھی یہی ہے۔پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی (سجادہ نشین دربار بھنگالی شریف) نے کہا کہ ملک پاکستان سیلاب کی وجہ سے بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔اس مشکل سے ہم سب نے مل کرنکلناہے جس کیلئے ضروری ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار اداکیا جائے۔اس میچ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔سابقہ تحصیل ناظم حامد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاقاضی شوکت صاحب نے کہا کہسیلاب زدگان کی امداد کیلئے جو میچ کا انعقاد کیاگیا۔

وہ ایک احسن ا قدام ہے۔معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔سید تنویر حسین شاہ صاحب نے کہا کہ ملک پاکستان میں سیلاب زدگان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔لیکن پاکستانی عوام بہادر ہے جس طرح ہم نے 2005 میں زلزلے کے مشکلات سے مقابلہ کیا تھا اسی طرح سیلاب زدگان کی جلد بحالی کا سفر شروع ہو جائے گا۔ معروف اینکرز اور میڈیا الیون کے کھلاڑی رحمان اظہر، سرمد عباس اور شہزاد اقبال نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ آج پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ متاثرین کی مدد ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ آر آئی جے یو کے صدر شکیل احمد نے تمام مہمانوں اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بحثیت مسلمان ہمیں اپنا فرض ادا کرنا ہو گا اور اپنے بھائیوں کا ہا تھ پکڑنا ہو گا۔اس دوستانہ میچ کی تقریب میں پی ایف یو جے کے فنانس سیکرٹری جمیل مرزا، فرحت فاطمہ، طارق عثمانی، شکیل احمد، صدیق انظر، فرخ نواز،سید ساجد سلطان علی شاہ،سید راحت علی شاہ،سید اسد شاہ، سید شجاع محمد اور مرزا سفیرنے بھی خطاب کیا آخر میں کھلاڑیوں میں انعامی شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئیے گئے۔

Back to top button