بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

خوفناک حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

موٹروے پر سالٹ رینج میں خوفناک حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، دوسری جانب میاں چنوں کے قریب فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔موٹر وے پر حادثہ سالٹ رینج میں ٹریلر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ٹریلر میں ایک ہی فیملی کے افراد تھے جوکہ راولپنڈی سے گوجرہ جا رہے تھے، تمام افراد سرکس میں کام کرتے تھے اور راولپنڈی سے گوجرہ میلے پر جا رہے تھے۔موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 نے تمام مریضوں اور جاں بحق افراد کو ٹراما سنٹر ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب میاں چنوں میں 28 والہ موڑ کے قریب فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک کی آمدروفت معطل ہوگئی، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کو ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند کردیا جس کے باعث آمدوروفت معطل ہوگئی ، ریسکیو اہلکاروں نے راستہ صاف کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

Back to top button