بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی


بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا، یونیسیف

پانی سے پیدا ہونیوالی مہلک بیماریوں کے مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے،سربراہ یونیسیف پاکستان

یونیسیف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یونیسیف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ملک کے کچھ صوبوں میں 30سال کی اوسط سے 5گناہ زیادہ بارش ہوئی ہے جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 400بچوں سمیت ایک ہزار 200افراد جاں بحق ہوئے۔

یونیسیف پاکستان کے سربراہ عبداللہ فاضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے 11لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پانی سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں کے مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریا، ہیضہ، ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کے زیادہ خدشات ہیں۔

عبداللہ فاضل نے کہا کہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ 5ہزار کلومیٹر کی سڑکیں تباہ اور 35لاکھ ایکٹر فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث 8لاکھ مویشیوں کا نقصان ہوا۔

Back to top button