بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف آج سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرینگے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کادورہ کر رہے ہیں، وہ کمراٹ، گرد و نواح میں پھنسے لوگوں کے انخلا، امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ اور ریلیف کی کوششیں جاری ہیں، ریسکیو، ریلیف آپریشن کیلئے ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کےہیلی کاپٹرز 82 پروازیں کرچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کی 27 پروازوں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، 24 گھنٹوں کےدوران آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے23 اعشاریہ 753 ٹن راشن، امدادی اشیا فراہم کیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین سیلاب میں 3540 راشن پیکٹ اور 250 خیمے فراہم کیے ہیں جبکہ پاک فوج کے51فری میڈیکل کیمپس میں 33 ہزار 25 مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

Back to top button