بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم آج سندھ کے سیلابی علاقوں کا فضائی دورہ کرینگے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ سندھ میں سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔

سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے نمائندے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے اُن سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں چیف سیکرٹری سندھ اور چیف انجنئیر سکھر بیراج وزیر اعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلاً بریفنگ دیں گے۔

Back to top button