بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شدید بارشیں، کوئٹہ کا زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ منقطع

سندھ میں طوفانی بارشیں، مزید 14 ریل گاڑیاں معطل

  • شدید بارشیں، کوئٹہ کا زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ منقطع
  • آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی اعلیٰ آفس سے رابطہ نہیں ہو رہا
  • مکمل بلیک آئوٹ سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند، ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل

 شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ کا زمینی فضائی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون بند اور انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا۔ گرائونڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔

آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی اعلیٰ آفس سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

مسلسل بارش کے باعث کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں مکمل بلیک آئوٹ ہوا۔ بجلی بند ہونے سے موبائل فون کمپنیوں، پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروسز کا نظام بیٹھ گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ ایئرپورٹ کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا، ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

  • سندھ میں طوفانی بارشیں، مزید 14 ریل گاڑیاں معطل
  • معطل ریل گاڑیوں میں قراقرم، کراچی، تیزگام، پاکستان، عوام سکھر ایکسپریس سمیت ریل گاڑیاں شامل

سندھ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ریلوے تنصیبات زیرآب آنے سے مزید 14 ریل گاڑیاں معطل رہیں گی۔

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کوئٹہ ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن کا مواصلاتی نیٹ ورک مکمل طور پر فعال ہے اورائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان نے بتایا  کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر ہے۔ 
ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم، کراچی، تیزگام، پاکستان، عوام،سرسید اور سکھر ایکسپریس کو معطل کردیا گیا ۔ترجمان ریلوے نے کہا کہ ریل گاڑیوں کے مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، مسافر حضرات قریبی سٹیشن سے فل ریفنڈ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے  بلوچستان ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات

واضح رہے کہ بارشوں اور خراب موسم کے سبب گزشتہ روز بھی متعدد ریل گاڑیاں معطل کی گئی تھیں۔

Back to top button