بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

وہ سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ سویڈش کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کے دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آئیں گے تو انہیں خوشی ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سویڈن علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تعاون جاری رکھیں گے۔

ہنرک پرسن نے وزیر خارجہ کو سویڈن کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے بارے میں آگاہ کیا۔

دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے  عدالتی حکم پر دعا زہرا کی والدین سے ملاقات،فیصلہ محفوظ
Back to top button