بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کے ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو کا  فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم  نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کی۔

Back to top button