بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نئے اسلامی سال کے آغاز پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1444 کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ نیا ہجری سال پاکستان، امت مسلمہ اور پوری دنیا کے لیے رحمتیں لے کر آئے۔

ہجری سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کی آمد پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ نیا اسلامی سال اس بات کی یاددہانی ہے کہ ماضی کے برے احساسات کو پس پشت ڈال کر اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے  استغفار کرنا چاہیے۔.

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہجری سال کا آغاز ہمیں اس سبق کی یاد دلاتا ہے کہ ایک مومن کو اپنے مذہب اسلام کی سربلندی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی کہ وہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر عہد کریں کہ وہ تمام مذہبی اور سیاسی معاملات میں رواداری اور بھائی چارے کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے اسلامی سال کے آغاز پر عہد کرنا چاہیے کہ ہم پوری ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کریں گے۔

Back to top button