بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی قتل

 لاہورکے علاقے بادامی باغ میں ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بادامی باغ کےعلاقے میں عثمان چوک کے قریب پیش آیا، محمد اشرف راہی بار کونسل کے سیکرٹری تھے، مقتول کی دو بیٹیاں ہیں، پچاس سالہ اشرف راہی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

Back to top button