بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حبا چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، فواد چودھری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے  خودکش حملہ آور اور 4 سہولت کار گرفتار
Back to top button