بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا چودھری نثار علی خان سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم کا چودھری نثار علی خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، سابق وفاقی وزیر کے بھانجے کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

چودھری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ کیپٹن نعمان عید الاضحیٰ سے قبل روات چک بیلی روڈ پر بگا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

Back to top button