بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کو اعلیٰ ترین میڈل کیوں دیا گیا؟

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کواعلیٰ ترین میڈل سےنواز دیا۔

رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خضر خان کو میڈل آف فریڈم پہنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق خضر خان کے علاوہ 31 دوسرے افراد کو بھی میڈل دیا گیا، اس موقع پر امریکی صدر نے خضرخان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ خضر خان نے 2016 کے امریکی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھرپور تنقید کی تھی۔

اس کے علاوہ خضر خان کے بیٹے ہمایوں نے عراق جنگ میں اپنی جان دے کر دیگر فوجیوں کو بچایا تھا۔

Back to top button