بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد میں رات 9 بجے تک دکانیں بند کرنے کے احکامات 10جولائی تک معطل

عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانوں کی بندش کے احکامات معطل کرنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

11 جولائی سے دکانوں کی بندش کے اوقات کار پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ11 جولائی سے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائےگا۔

خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے جاری ایک بیان میں مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بندکرنےکی پابندی 9 جولائی تک ختم کرنےکا اعلان کیا گیا تھا۔

Back to top button