بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عمر اکمل کی مداحوں سے اپنے والد کیلئے دعائے صحت کی اپیل

پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین رہنے والے عُمر اکمل نے اپنے مشکل وقت کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے دُعاؤں کی اپیل کردی۔عمر اکمل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی بسترِ علالت سے تصویر شیئر کی۔

تصویر میں عمر اکمل کے والد کو بیمار حالت میں بیڈ پر لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عمر اکمل نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میرے ابو کے لیے دعا کریں وہ اسپتال میں داخل ہیں‘۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ ’ہم بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں‘۔دوسری جانب کامران اکمل نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں والد کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی۔

Back to top button