بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا بڑھنے لگا،مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی شخص فوت نہیں ہوا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 309 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 167 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 385 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 33 ہزار 47 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 797 زیرِ علاج مریضوں میں سے 79 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 98 ہزار 865 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 89 لاکھ 3 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کُل 26 کروڑ 19 لاکھ 89 ہزار 280 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار 104 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 1 کروڑ 78 لاکھ 28 ہزار 826 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 78 ہزار 756 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 109 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 897 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 566 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 865 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 883 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 25 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 368 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکےہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 522 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 756 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 

Back to top button