بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی سینیٹ نے گن کنٹرول بل کی منظوری دیدی

امریکہ کی سینیٹ نے گن کنٹرول بل کی منظوری دے دی ہے جوگزشتہ تیس برس کے دوران آتشیں اسلحے کی سب سے اہم قانون سازی ہے۔کانگریس کے ایوان بالامیں ریپبلکن پارٹی کے پندرہ ارکان نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی جس کے نتیجے میں متعلقہ بل تینتیس کے مقابلے میں پینسٹھ ووٹوں سے منظورکیاگیا۔یہ قانون سازی گزشتہ ماہ نیویارک کے علاقے Buffaloکی سپرمارکیٹ اورٹیکساس Uvaldeکے پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعات کے بعد کی گئی جن میں اکتیس افرادہلاک ہوئے۔یہ بل ایوان نمائندگان سے منظوری کی صورت میںصدرجوبائیڈن کے دستخطوں کے بعد باقاعدہ قانون بن جائے گا۔

مزید پڑھیے  ڈیجیٹل اکانومی کی جانب تیز پیش رفت پاکستانی خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں معاون ثابت ہو رہی ہے: مسعود خان
Back to top button