بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

جہلم ویلی میں 22تا30جون فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا

مریضوں کا فری چیک اپ ادویات کی فراہمی اور مفت آپریشن بھی کیے جائیں گے


الخدمت فائونڈیشن آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جہلم ویلی میں 22تا30جون فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گاجہاں مریضوں کا فری چیک اپ ادویات کی فراہمی اور مفت آپریشن بھی کیے جائیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر بھر میں فری آئی کیمپس کا انعقاد کر چکی ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوچکے ہیں دور دراز علاقے جہاں سہولیات میسر نہیں ہیں وہ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

الخدمت فائونڈیشن لیپہ ویلی میں24,23,22جون ،لمنیاں26,25جون گڑھی دوپٹہ28,27جون جبکہ چکار میں30,29کیمپس کا انعقاد کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم اللہ کی رضا کے لیے خدمت کرتے ہیں آزادکشمیر بھر میں خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

Back to top button