بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جیل تو چھوٹی چیز ہے ، میں اپنی جان دینے کیلئے تیار ہوں،عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے بونیر میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ امریکا بھی مضبوط پاکستان نہیں دیکھنا چاہتا۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج کوشش کی جارہی ہے کہ غداری کا مقدمہ کرکے مجھے راستے سے ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر غداری کا مقدمہ چلانے کی بات کی جارہی ہے،کیا نواز شریف اور زرداری مجھ پرغداری کا مقدمہ چلائیں گے؟ زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکا کو کہا تھا کہ اسےفوج سے بچائیں،کیا زرداری مجھ پرغداری کا مقدمہ کرے گا؟

عمران خان نے کہا کہ ’کہا جارہا ہے مجھ پرکیس کرکے جیل میں ڈال دیا جائے، جیل تو چھوٹی چیز ہے ، میں اپنی جان دینے کیلئے تیار ہوں، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہے تھے، وکیلوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آپ کو انتظار کرنا پڑے گا، کچھ چیزوں کی وضاحت ہونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری قوم مجھے 40 سال سے جانتی ہے، ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے، نہیں چاہتے رینجرز، پولیس اور فوج سے تصادم ہو۔

بونیرکےعلاقے سواڑئی میں پی ٹی آئی کےجلسےمیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، پرویزخٹک اور دیگرمرکزی و صوبائی قائدین عمران خان کےہمراہ تھے۔

Back to top button