بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک ریاض کی آصف زرداری سے گفتگو کی آڈیو لیک، عمران خان کا پیغام پہنچا رہے تھے

ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی  ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

ملک ریاض فون پر آصف زرداری کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔

ملک ریاض نے کہا کہ ’آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے ہیں کہ پیچ اپ کروادیں‘۔

ملک ریاض کی اس بات پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ ملک ریاض کا آخری جملہ یہ سنائی دے رہا ہے کہ ’نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دی‘۔

گفتگو میں آصف زرداری کھانستے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔ 

Back to top button