بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

حافظ آباد،امونیا گیس لیک ہونے سے ایک شخص جاں بحق ،80  بے ہوش

متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ڈ سٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

حافظ آباد میں امونیا گیس لیک ہونے سے ایک شخص جاں بحق ،80 سے زائد کی حالت غیر ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ روڈ پرکباڑیہ کی دکان میں سلنڈر کی کٹائی کے دوران امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا جس سے ملحقہ علاقوں میں درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امونیا گیس لیک ہونے سے بچوں اور خواتین سمیت 80 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی اور گیس کے اخراج سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا۔

مزید پڑھیے  باراتیوں کی وین ٹریلر سے ٹکرا گئی ،5 افراد جاں بحق
Back to top button