بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپیکر اسد قیصر کا عمران خان شہباز شریف کو خط،نگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے نام طلب

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ کر  نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے  پارلیمانی کمیٹی ارکان کے نام طلب کر لیے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے  وزیراعظم پاکستان اور  شہباز شریف کو  خطوط  ارسال کیےگئے ہیں۔

خطوط میں اسپیکر نے نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے  پارلیمانی کمیٹی کے  لیے نام طلب کیے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے لیے  عمران خان اور شہباز شریف سے چار ،  چار ممبران کے نام مانگےگئے ہیں۔

اسپیکر نے یہ خطوط آئین کی شق 224 اے ون کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے ہیں۔

 خط میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم اور اپوزیشن نگران وزیراعظم کے لیےکسی ایک نام پر اتفاق نہیں کرسکے، خط میں  پارلیمانی کمیٹی کے لیے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم اور شہباز شریف سے دو دو نام بھی مانگےگئے ہیں۔

 خط کے متن کے مطابق کمیٹی سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی کے 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

مزید پڑھیے  عدالت نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کیخلاف حتمی کارروائی سے روک دیا
Back to top button