بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینہ چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں، شاہ محمود قریشی

آج پاکستان کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔وزیرخارجہ کا جلسہ سے خطاب

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں تمہارا وزیرخارجہ ہوں میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، سینہ چاک کردیا تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔آج پاکستان کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور قوم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میرے کانوں میں آواز گونجی، میرے پاس جو بھی باتیں آئیں کپتان کو بتادیا منصوبہ کیا ہے اور کہاں ہورہا ہے، جب وہ کہتا ہے ایبسولوٹلی ناٹ تو اس کی قیمت ہے، کیا عوام اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، ان کا منصوبہ آپ کو بتا دیا اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 36 سال پاکستان کی سیاست میں بلدیات سے لیکر وزارت عظمیٰ تک کا الیکشن لڑا ہوں، آج قوم کہہ رہی ہے کہ مجھے چاہیے پرانا خان اور نیا پاکستان، جو ڈگمگا رہے ہیں قوم انہیں معاف نہیں کریگی ان سے کہتا ہوں کہ فیصلہ کرلو۔ضمیر بکتے ہیں، جب کچھ بکتے ہیں تو کچھ کھڑے ہوجاتے ہیں،آصف زرداری جتنی دولت ہے، لے آؤ کوئی کارکن بکنے والانہیں، آج پاکستان کی عوام نے کپتان پر اعتماد کا اظہارکردیا ہے اور عمران خان کی حکومت آج عوام کی کچہری میں سرخرو ہوگئی ہے، اے پی ایس حملہ ہوا قوم جاگی دہشتگردوں کو شکست ہوئی، عمران خان قوم جاگ چکی ہے، آج قوم جاگی ہے لٹیروں کو شکست ہوگی یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے، ہم یہ ووٹ نہیں بیچیں گے ضمیر کا سودا نہیں کرینگے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں کھڑے ہی رہیں گے، قوم دیکھ رہی ہے، آج عمران خان ایک طرف اور یہ سب یکجا ہوگئے، یہ سب بغض عمران میں اکٹھے ہوگئے ہیں، قوم سے پوچھتا ہوں کیا عمران خان کا سر جھکنے دو گے، یہ تمہیں جھکانا، بولی لگانا چاہتے ہیں، ان کا جھنڈا، نشان اور منزل ایک نہیں صرف بغض عمران ہے، پیغام بھیجا گیا یہ سب چاہتے ہیں کہ ہمیں این آراو دے دیں، دوہم عدم اعتمادواپس لے لیں گے۔شاہ محمود نے براہ راست عوام سے سوال کیا کہ کیا عمران خان انہیں این آر او دیدے تو عوام نے نعروں کے ذریعے انکار میں جواب دیا۔شاہ محمود نے مزید کہا کہ عمران نے کہا تھا میں تمہارے سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا لوگ کہتے تھے کیسے، او آئی سی کے وزرائے خارجہ آئے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت ہوئی، 19 دسمبر،22 اور23 مارچ کو اسلام آباد میں 62 ممالک کے وفود پاکستان آئے، عمران خان نے کشمیریوں کے حق کیلئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کی تھی، کشمیریوں کیلئے23 مارچ کو متفقہ قرارداد منظور کی گئی، عمران خان نے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کیلئے آواز بلند کی، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف ایک قرارداد پاس کی گئی، اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد کی منظوری کا سہرا عمران خان کوجاتاہے۔

Back to top button