بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چودھری پرویزالٰہی سے چینی سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات

 پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چینی سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن محترمہ پینگ جن ژو Ms. Pang Chunxue نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی اور حسین الٰہی ایم این اے بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت سی پیک اور پاک چین تعلقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محترمہ پینگ جن ژو کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے پاکستان اور چین کے مابین عالمی، علاقائی اور دفاعی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات ہیں جن کو پاکستان نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بلکہ اس پر فخر بھی کرتا ہے۔

مزید پڑھیے  اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے سرچشمہ رشدوہدایت ہیں، سراج الحق
Back to top button