بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم سورت الحجرات کی آیت 11ترجمہ کیساتھ پڑھ لیتے تو سیاست دانوں کے نام نہ بگاڑتے،چوہدری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کے سیاسی لیڈروں کے نام بگاڑنے والے حالیہ بیانات پر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن وہ اگر ساتھ ہی قرآن پاک کی سورت الحجرات کی آیت نمبر گیارہ ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے جس کا مفہوم ہے ”اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں“۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا تمام سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔

مزید پڑھیے  حکمران جماعت نے عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا
Back to top button