بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اب پارلیمنٹ میں بھی تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو ایک اور الٹی میٹم دیتے ہوئےکہا ہےکہ عمران خان کے پاس تین دن ہیں، استعفیٰ دیں اور چلے جائیں۔

اوکاڑہ میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ استعفیٰ نہ دینےکی صورت میں عمران خان اسمبلی توڑیں اور مقابلہ کریں، ورنہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں،کٹھ پتلی کوگھربھیج کرصاف اورشفاف انتخابات کرائیں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عوام کا عمران خان سے اعتماد اٹھ چکا، اب پارلیمنٹ میں بھی تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے، عمران خان نے ہر وعدے پر یو ٹرن لیا، یو ٹرن لینا جھوٹوں اور منافقوں کی نشانی ہوتی ہے، لیڈر کی نہیں،بی بی شہید نے شہادت قبول کی لیکن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے مشرف کو بھگا کر بے نظیر بھٹو شہیدکا مشن بحال کیا، ہم نے این ایف سی کے تحت صوبوں کو ان کا حق دلایا،صدر زرداری کے سی پیک کی وجہ سے یہ پنجاب میں بڑے منصوبے بناسکے، جو پاکستانی یورپ اورمشرق وسطیٰ  میں کام کررہے ہیں وہ قائد عوام کی وجہ سے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
Back to top button