بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد نو ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور تیرہ، کراچی بیس، پشاور گیارہ، کوئٹہ چار، گلگت ایک، مری پانچ اور مظفر آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور سرد موسم کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور بارہمولہ دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں دس، لیہہ منفی پانچ، پلوامہ اور شوپیاں تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button