بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مریم نواز آصفہ بھٹو کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں آصفہ بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے تم اور مارچ کے تمام شرکاء محفوظ ہوں گے۔

اس سے قبل حکومت کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے فوری طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرا گیا تھا۔

آصفہ بھٹو حکومت کیخلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں۔ آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیے    خصوصی عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم
Back to top button