بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ دفاع وطن کیلئے افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ مادر وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین برس مکمل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

تین برس پہلے آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ائیر فورس نے بھارتی دراندازی کا  منہ توڑ جواب  دیتے ہوئے 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے جبکہ پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ بھی لگایا تھا۔

شعبہ تلعقات عامہ کے مطابق آج ہی کے دن لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مادر وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کاثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صرف ہتھیار یا تعداد ہی نہیں، قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری مشکلات کا سامنا کرنے میں کامیابی کا تعین کرتی ہے۔

Back to top button