بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان کی ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری

دورہ روس پر موجود وزیراعظم عمران خان نے ماسکو میں دوسری جنگ عظیم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی۔

وزیر اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہمراہ سپاہیوں کی یاد گارِ پہنچے جبکہ وزیر اعظم کے ہمراہ دورہ روس پر موجود ان کا وفد پہلے ہی یاد گار پر پہنچ گیا تھا۔

عمران خان نے یاد گارِ پر پھولوں کے گلدستے رکھے، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ روسی فوجی دستے نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم کو سلام بھی پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے وفد کے میں شامل وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Back to top button