بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت کی بجلی کی قیمت میں بھی 6روپے 10پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6روپے 10پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کاکہنا ہے کہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس پر سماعت 28فروری کو ہوگی۔ سینٹرل  پاور  پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست ‘کے الیکٹرک’ کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمت 12روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر تک جاپہنچی ہے۔

مزید پڑھیے  ملاوی کے وفد کا ہائی کمشنر یونس کریم کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر کا دورہ
Back to top button