بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی جویریہ ظفر پر ان کے شوہر کی جانب سے قاتلانہ حملہ

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری اوورسیزپاکستانیزجویریہ ظفرپر ان کے شوہر نے فائرنگ کردی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق جویریہ ظفر نے مبینہ طور پر شوہر کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے بعد شوہر حیدر علی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

جویریہ ظفر نے اسلام آباد کے ویمن تھانے میں مقدمے کی درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ان کا حیدر علی سے 6 ماہ پہلے نکاح ہوا تھا، شوہر سے معمولی جھگڑا ہوا جس پر کورٹ سے خلع لینے کا کہا تو شوہر نے مجھے اور گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

جویریہ ظفر کے مطابق شوہر نے ان کے سر پر پستول تان کر فائرنگ کی جس سے وہ بچ گئیں اور گولی دیوار پر جالگی، انہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

پولیس نے جویریہ ظفر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید پڑھیے  پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل کرنے کا کہہ سکتی ہے، زلمے خلیل زاد
Back to top button