بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے بھارتی فوج کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،مسرت عالم بٹ

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر حراست چیئرمین مسرت عالم بٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا  ہےکہ وہ  بھارت کے غیر قانونی   زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی  جانب سے جاری وسیع پیمانے پر نسل کشی، ماورائے عدالت قتل، خواتین کی بے حرمتی اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیں۔

نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ تقریباً ایک کروڑ  کشمیریوں کو 10 لاکھ سے زائد قابض فوج نے مسلسل محاصرے میں رکھا ہوا ہے جنہیں لوگوں کوقتل کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

 انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ تمام کالے قوانین کو نافذ کر دیا گیا ہے اور کشمیری مسلمانوں کی منظم نسل کشی کے لئے بھارتی فو ج کو ہرقسم کا تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

Back to top button