بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کی تزئین و آرائش اور مر مت کے لیے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص

اس ادارہ میں قرآنی حفظ و قرأت، سیرت طیبہۖ، حدیث و سنت ، فقہ و تصوّف اور عربی لغہ اور زبان و ادب کے خصوصی کورسز منعقد ہونگے


اوقاف و مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل سید طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کی تزئین و آرائش اور مر مت کے لیے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کر دئے گئے ہیں۔

یہ انسٹیٹیوٹ اسلامی علوم و معارف کا مرکز اور اور بالخصوص الازہر الشریف کے اشتراک سے ” سینٹر آف ایکسیلینس” کا درجہ حاصل کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی فنِ تعمیر سے آراستہ اس عمارت کو اسکے اصل خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کو عربی زبان و ادب اور دینی علوم وفنون کی جملہ سہولیات سے بہترین طریقہ سے آراستہ کیا جائے گا۔ اس ادارہ میں قرآنی حفظ و قرأت، سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حدیث و سنت ، فقہ و تصوّف اور عربی لغہ اور زبان و ادب کے خصوصی کورسز منعقد ہونگے ۔ ریاست مدینہ کی تشکیل کے لیے سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تدریس و تحقیق اور اس کا موثر ابلاغ، کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سلسلہ میں یہ ادارہ اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیے  انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا
Back to top button