بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ7،ملتان سلطانز کی دوسری جیت، لاہور قلندرز کو شکست

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے شان مسعود اور کپتان محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو ایک اچھے مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تیسرے میچ کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔فخرزمان اور عبداللہ شفیق نے قلندرز کو 8 اوورز میں 89 رنز کا شان دار آغاز فراہم کیا اور جارحانہ بیٹنگ کی۔عبداللہ شفیق آئوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جنہوں نے 22 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے اور عمران طاہر کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور نصف سنچری بھی مکمل کی تاہم 12 ویں اوور کی آخری گیند پر اس وقتآئوٹ ہوئے جب ٹیم کا سکور 117 رنز تھا۔تجربہ کار اوپنر نے 35 گیندوں کا سامنا کیا، 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔

محمد حفیظ 12 گیندوں کا سامنا کرکے 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور اس وقت ٹیم سکور 147 تھا۔قلندرز کے کامران غلام نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور 31 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ڈیوڈ ولی کی وکٹ بن گئے جبکہ مجموعی سکور 169 رنز تھا۔شاہنواز دھانی نے ملتان سلطانز کو پانچویں وکٹ 188 کے سکور پر حاصل کی۔ڈیوڈ ویزے اور راشد خان آخری اوور میں برق رفتاری سے رنز بنائے اور ٹیم کا سکور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 206 رنز تک پہنچایا۔راشد خان نے 4 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 17 رنز بنائے۔ویزے نے 5 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا، شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔

مزید پڑھیے  شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر

شان مسعود نے 83 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں راشد خان کی گیند کو سمجھ نہ سکے اور وکٹیں گنوا بیٹھے۔محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور شاہین شاہ آفریدی نے ان کو بولڈ کردیا تاہم ٹیم کا سکور 17 ویں اوور میں 168 رنز تک پہنچایا۔حارثرئوف نے رلی روسو کی وکٹ حاصل کی۔قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 19 ویں اوو میں نپی تلی بالنگ کی اور ٹم ڈیوڈ کی وکٹ حاصل کی.سلطانز نے 19 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا لیے تھے اور آخری اوور میں جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے اور سامنے نئے آنے والے بلے باز خوشدل شاہ تھے۔خوشدل شاہ نے حارث رئوف کے آخری اوور کی ابتدائی تین گیندوں پر مسلسل چوکے رسید کیے اور چوتھی گیند پر چھکا مار کر ٹیم کو 5 وکٹوں کی شان دار فتح دلائی.

Back to top button