بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سانحہ مری انتظامی غفلت،تحقیقاتی کمیٹی

سانحہ مری پر قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کر کے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے سانحہ مری کے حوالے سے اپنی تحقیقات کو ڈرافٹ کی شکل دے دی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ مری پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس میں اسے انتظامی غفلت قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ کے لیے انتظامی محکموں کے 30 سے زائد افسران کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مری میں برف ہٹانے والی مشینری ایک جگہ کھڑی تھی اور عملہ غائب تھا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ کو بھی مسلسل نظر انداز کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیاحوں نے مری میں 7 اور 8 جنوری کی رات کو انتہائی خوفناک تجربہ قرار دیا ہے۔

Back to top button