بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

وزیراعظم عمران نے اہم وفاقی وزرا کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکا کا استقبال کیا، اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے قومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Back to top button