بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نتھیا گلی ہوٹل کا ٹھیکہ دینے کیلئے قانونی تقاضے پورے کئے گئے،ترجمان کے پی پی حکومت

خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے نتھیا گلی میں ہوٹل کی تعمیرکےکنٹریکٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق ٹھیکا دینےکے لیے وزیراعلیٰ کے اثر انداز ہونے کا تاثر بے بنیاد ہے، قانونی تقاضے پورےکیےگئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ نتھیاگلی کے لاکھوں ڈالر مالیت کے لگژری ہوٹل کی تعمیر کا ٹھیکاعمران خان کے ساتھی اور پی ٹی آئی کے اُس دیرینہ کارکن (ممتاز مسلم) کو ملا ہے جس کی کمپنی نے عمران خان کو چندہ دیا تھا۔

ممتاز مسلم بیرون ہوٹلز کے صدر  اور مالک ہیں، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ممتاز  مسلم نے پی ٹی آئی کو عطیہ دیا تھا۔

ممتاز مسلم اپریل دو ہزار اٹھارہ میں بنی گالہ میں عمران خان سے بھی ملے تھے، پھر انہیں خصوصی منصوبوں کے چیئرمین کا مشیر مقرر کیا گیا، 16 ستمبر 2021 کو وزیراعلیٰ کے پی  سے ملاقات کے چار دن بعد ممتاز مسلم کو ہوٹل کی تعمیر کا ٹھیکا مل گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ممتاز مسلم نےہوٹل کا کنٹریکٹ اوپن بڈنگ سے حاصل کیا۔

Back to top button