بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

میر عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی حادثے میں جاں بحق

  بٹل کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میر عتیق الرحمان کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی جاں بحق اور دو افرا د زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کےعلاقے بٹل کےمقام پرپیش آیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے اہلخانہ ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہےتھے کہ اس دوران موڑ کاٹتے ہوئے جیپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی جاں بحق جب کہ بھابھی سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں اورلاشوں کو مظفرآباد کےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

Back to top button