بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پہاڑوں پر شدید برفباری، جڑواں شہروں میں بارش، سردی بڑھ گئی

ایبٹ آباد، مری اور شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر شدید برفباری کے  بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈدی میں بھی رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد جڑواں شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں  برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، نتھیاگلی میں 2 انچ، کالام میں 6 انچ، مالم جبہ میں 2 انچ  اور گلیات میں ایک سے ڈیڑھ انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ ایبٹ آباد میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اورکزئی اور  وزیرستان کی طرح خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم کا صدر مقام پارا چنار  برف باری کے حسین مناظر اور   ہر طرف برف ہی برف کے خوبصورت نظاروں کے بعد  مزید نکھر گیا ہے۔ برفباری کے بعد نوجوان خصوصاً سیاح میکے زیڑان، شلوزان، تری منگل، پاڑہ چمکنی اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں اور دلکش نظاروں کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر رہے ہیں۔

Back to top button