بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیب کی نواز شریف کیخلاف انکوائری بند

نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق 21سالہ پرانی انویسٹی گیشن بند کر دی۔

 سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا رکھی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انوسٹی گیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ ریجنل بورڈ میٹنگ میں پراسکیوشن ونگ نے بھی انوسٹی گیشن بند کرنے کی سفارش پر عملدرآمد کرنے کی تجویز دی۔ 

نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کو شکایت موصول ہوئی۔ سابق وزیراعظم سمیت 13 افراد کیخلاف غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف انکوائری شروع کی۔ 

اس کیس میں میاں محمد نواز شریف چوہدری عبدالرحمٰن، فریدالدین احمد، سید علی کاظم، محمد اشفاق، احسان الحق، سید حسنات احمد، کرنل (ر) غضنفرعلی خان، محمد خان، محمد جاوید، محمد سرور، رکن الدین، ناظم علی شاہ اور خالد اختر وغیرہ شامل تھے۔

Back to top button