بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیرملکی فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی فنڈنگ کیس 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سماعت کے دوران اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے رکھے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے پر اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے 2018 میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی 2 ارب سے زائد ممنوعہ فنڈنگ کی نشاندہی کی تھی۔ 

Back to top button