بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیدی

دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 22رنز سے شکست دیدی، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عبدل بنگلزئی نے اٹھائیس، معاذ صداقت نے پندرہ، محمد شہزاد نے انتیس، عبدالفصیح نے صفر، قاسم اکرم نے پچاس، حسیب اللہ خان نے 39،عرفان خان نے گیارہ، احمد خان نے 34 ناٹ آئوٹ، مہران ممتاز نے صفر جبکہ فیصل اکرم نے آٹھ رنز ناٹ آئوٹ بنائے، یو اے ای کی جانب سے آیان افضل خان نے تین، نیلاش کسوانی نے دو جبکہ علی نصیر، دروو پراشار اور جاش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں یو اے کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، یو اے ای کی جانب شیوال باوا نے پانچ، کائی سمتھ نے 38، سوریا ستیش نے بائیس، دروو نے دو، علی شان شرفو نے 35، رونق نے ایک، نیلاش نے پچیس، آیان افضل خان نے 38 علی نصیر نے ایک اور جاش نے 13 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے تین جبکہ محمد ذیشان، مہران ممتاز اور معاذ صداقت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Back to top button